قرآن کے بارے ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے۔ اس کی وحی اس کی طرف سے نازل شدہ ، اسی کا قول اور اسی کی سچی کتاب ہے باطل اس کے سامنے آسکتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے۔ یہ صاحب حکمت و علم ، خدا کی بارگاہ سے نازل ہوا ہے۔ اس کے تمام قصے برحق ہیں۔ یہ قول فیصل ہے، بیکار افسانہ نہیں ہے۔ خدا ہی اس کو نازل کرنے والا ہے ، ایجاد کرنے والا ، نگرانی کرنے والا اور حفاظت کرنے والا ہے۔ جو ہماری طرف یہ امر منسوب کرے کہ ہم موجودہ قرآن سے زائد کے قائل ہیں تو وہ جھوٹا ہے۔ کتاب اعتقادات تالیف شیخ صدوق صفحہ83